بیان واشنگٹن(این این آئی )امریکہ نے کہا ہے کہ سوڈان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے قیام کے نتیجے میں خطے کی سلامتی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی اسسٹنٹ سکریٹری برائے افریقی امور ٹیبور ناگی نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوڈان اور اسرائیل کے مابین تعلقات کے قیام کو آسان بنانے کی کوششوں سے دونوں ممالک، خطے اور امریکہ کے لیے امن، سلامتی اور خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔