لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ مجھے آج پتہ چلا میاں نوازشریف واقعی بیمار ہیں،کوٹ لکھپت جیل میں ایک سروے کیاجائے اگر ان سے 90 فیصد قیدی زیادہ بیمار نہ ہو ں تو مجھے جو مرضی سزادینا ، ملک میں 20کروڑ عوام ذہنی دباؤ سے مررہی ہے ۔92نیوزکے پروگرام’’بریکنگ ویوزود 92‘‘میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کوئی ایک قیدی ہے جس کو جیل مینوئل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہا کیا گیا ہو،میرا خیال ہے ڈیل ہورہی ہے اور اب دیکھنا ہے نوازشریف کتنے پیسے دیتے ہیں،اس ملک میں ایسا قانون نہیں بنا جو طاقت ور کو سزادے سکے ، یہ کارواں کرپشن بچائو تھا جس کی قیادت بلاول بھٹو نے کی۔تجزیہ کاربریگیڈئر ریٹائر فاروق حمید نے کہا نیب کے قا نون کے مطابق ایک مجرم کسی بھی وقت پلی بارگین کرسکتا ہے لیکن پہلے مجرم اپنے جرم کا اعتراف کرتا ہے ، اس کے بعد ڈیل کی جاتی ہے ، نوازشریف پلی بارگین کی طرف اس وقت آئیں گے جب ان کے تمام دروازے بند ہوجائیں گے ، جو موقف مریم نواز نے اپنایا تھا اس میں وہ کافی حد تک کامیاب رہی ہیں،بلاول نے اس لئے این آراو کہا کہ ن لیگ کے ساتھ اتحاد نہیں ہورہابلکہ اب تو شریف فیملی کو ریلیف پر ریلیف مل رہا ہے اس کی وجہ سے بلاول بھٹو پریشان ہیں، بلاول بھٹو ٹرین مارچ نہیں بلکہ زرداری مارچ کررہے ہیں،ہمارا لیگل سسٹم فیل ہوچکا ہے ، انٹر نیشنل اسٹیبلشمنٹ پاکستان پر دبائو رکھے گی اور اس کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نہیں نکلنے دیگی۔