کراچی(سٹاف رپورٹر) امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کے ملزمان کی نظر بندی کا دوسرا نوٹیفکیشن بھی چیلنج کردیا گیا۔ملزمان کی نظر بندی کے خلاف درخواست پرسماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔درخواست گزار کے وکیل نے حکومت سندھ کے نظر بندی کے دوسرے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا بریت کے باوجود احمد عمر سعید، فہد نسیم، سلمان ثاقب اور شیخ محمد کو نظر بند کیا گیا،ملزمان 20 سال سے جیل میں ہیں، نظر بند رکھنا نا انصافی ہے ،محکمہ داخلہ کا نوٹیفکیشن کالعدم قراراور ملزمان کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا جائے ۔عدالت نے پراسکیوٹر جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 20 اگست تک جواب طلب کر لیا۔یاد رہے سندھ ہائی کورٹ نے ڈینیل پرل قتل کیس میں چاروں ملزموں کی سزاؤں کو کالعدم قرار دیا تھا۔