لاہور( پ ر )ق لیگ کے ر ہنما میاں کامران سیف نے اخبار ڈیلی میل میں سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے خلاف زلزلہ متاثرین کی امدادی فنڈز میں خورد برد اور رقم اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقلی کے الزامات کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شریف برادران ان الزامات پر اپنی بریت کے لیے عدالتوں سے رجوع کریں ورنہ سمجھا جائے گا کہ اخبارکی خبر درست ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام سچ جاننا چاہتی ہے اور لوٹی ہوئی دولت بیرون ملک سے وطن واپسی کا مطالبہ کرتی ہے ۔تاکہ یہ رقم قرضوں کی ادائیگی کیلئے استعمال ہوسکے ۔