ہیلی ڈوم نامی یہ شمسی گھر مشرقی فرانس میں اسٹروس برگ کے قریب تعمیر کیا گیا اور اسے ایک بہت بڑی تھری ڈی دھوپ گھڑی کے طور پر ڈیزائن کیا گیا۔یہ سورج کی حرکت کے ساتھ اپنا رخ بدلتا رہتا ہے تاہم بنیادی طور پر اسے موسم گرما کے دوران گرمی سے تنگ افراد کو چھاؤں فراہم کرنے کے لیے تعمیر کیا گیا ہے کیونکہ اس کے اندر درجہ حرارت ٹھنڈا رہتا ہے جبکہ سردیوں میں سورج کی روشنی بڑی کھڑکیوں سے گھر کے اندر رہتی ہے اور اندر کا ماحول گرم رہتا ہے ۔شہریوں سمیت سیاحوں کی بڑی تعداد اس انوکھے کھر کو بے حد پسند کرتی ہے اور تصویریں بھی خوب بنواتے ہیں۔