پشاور(خبرنگار) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہیلی کاپٹر کیس میں آج نیب خیبر پختونخوا میں پیش ہوں گے ، عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری ہیلی کا 74گھنٹے غیر قانونی استعمال کیا جس میں سے ایم ون1 17ہیلی کاپٹر کو 22گھنٹے جبکہ دوسرے ہیلی کاپٹر کو 52گھنٹے استعمال کیا گیا ہے جس سے سرکاری خزانے کو بیس لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچا ، اسی کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سمیت چار بیوروکریٹ بھی پیش ہوچکے ہیں، عمران خان کو الیکشن سے قبل طلب کیا گیا تھا مگر انہوں نے الیکشن میں مصروفیت کے باعث اپنے وکیل کے ذریعے نیب کو اگست میں پیش ہونے تک وقت مانگا تھا۔