بنگلور( سپورٹس ڈیسک)بھارت نے روہت شرما اور کپتان ویرات کوہلی کی شان دار بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا کو ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی۔مہمان ٹیم آسٹریلیا نے مقررہ50 اوورز میں286رنز بنائے۔ سٹیون سمتھ نے131رنز سکور کیا۔بھارتی ٹیم نے روہت شرما کی سنچری اور ویرات کوہلی کی نصف سنچری کی بدولت 289رنز بنا کر میچ میں 7وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔