لاہور (کلچرل رپورٹر ) معروف اداکارہ یمنی زیدی نے نظم کے ذریعے دْنیا بھر کی موجود صورتحال کی عکاسی کردی جس کی ویڈیو اْنہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ۔پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ یمنی زیدی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ نظم کے ذریعے دْنیا کی موجود صورتحال کی عکاسی کرتی نظر آرہی ہیں۔یمنیٰ زیدی نے نظم پڑھی ’’یہ وقت کیسا آگیا، جو چھن گیا وہ سہی رہا۔جو رہ گیا وہ حیران ہے ، پریشان ہے ، پشیمان ہے ۔اِک سوال میں ہے مبتلا، امیر بھی غریب بھی۔یہ کیا ہوا؟ ہم کیا کریں؟۔کوئی حل تو ہو، کوئی دوا سہی یا با اثر سی دْعا سہی۔یہ وقت ہے جو آکھڑا، کمال کا سوال ہے ۔جواب بھی ہے اور حل بھی ہے ،یہ زخم کا مرہم بھی ہے ۔اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ خدا ہم سب کو روشن راستہ دکھائے آمین۔اداکارہ نے لکھا کہ آپ سے میں اپنے دل کے کچھ الفاظ بانٹ رہی ہوں۔