فیصل آباد(نیوز رپورٹر) ملک میں پانی ذخیرہ کرنے اور سستی ترین ہائیڈل بجلی پید اکرنے کے لئے ڈیم فنڈ میں پاکستانیوں نے اب تک دس ارب 59 کروڑ 36 لاکھ 96 ہزار430 روپے جمع کروادیئے ، سپریم کورٹ ،وزیر اعظم پاکستان دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے چلائی جانے والی مہم میں سٹیٹ بنک نے تمام بنکوں کو خصوصی ہدایات جاری کی تھیں جبکہ اس کیلئے موبائل سمیت بنکوں سے الیکٹرانک ٹرانسفر اور بیرون ملکوں سے بھی رقم جمع کرانے والوں کو ٹیکس کٹوتی سے چھوٹ دی گئی تھی ۔ گزشتہ سال چھ جولائی کو ڈیم فنڈ کے لئے عطیات جمع کرانے کی مہم شروع کی گئی جس میں مئی کے آخر تک ساڑھے دس ارب روپے سے زیادہ کی رقم اکٹھی ہوسکی ہے ۔