اسلام آباد (صباح نیوز، آن لائن)بھارت ترکی میں منعقد ہ سالانہ ایشیائی پارلیمانی کانفرنس کی قرارداد میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق شق کو نکالنے میں ناکام ہوگیا ۔ 42 رکن ممالک اور20 سے زائد مبصرین نے پاکستان کے موقف کی تائید کردی۔ ترک شہر اناطولیہ میں منعقدہ ایشیائی پارلیمانی کانفرنس کا سالانہ اجلاس شروع ہوگیا ۔ کشمیر کے معاملے پر بھارت کو بین الاقوامی فورم پر ایک بار پھر سفارتی شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ ہفتہ کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سینیٹربیرسٹر محمد علی سیف نے موثر انداز میں کشمیر کے مسئلے پر پاکستانی موقف پیش کیا۔ بھارت کانفرنس کی قرارداد سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق شق کو نکالنے میں ناکام ہوگیا ۔ 42 رکن ممالک اور20 سے زائد مبصرین نے پاکستان کے موقف کی تائید کی ۔ پاکستانی مندوبین نے دوٹوک اندازمیں واضح کردیا کہ بھارت انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے ۔ اجلاس میں بھارتی وفد کے کشمیر سے متعلق نقطہ نظر کو مسترد کر دیا گیا۔سینیٹربیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ عالمی برادری نے آج اپنا فیصلہ سنا دیا ،بھارت کو حقائق تسلیم کرنے چاہئیں ۔