لاہور، ملتان( جنرل رپورٹر، سپیشل رپورٹر)ڈالر کی اونچی اڑان کے باعث شعبہ طب اور آلات جراحی کو پر لگ گئے ہیں۔ سرجیکل آلات کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ ہو گیا،جبکہ معذور افراد کے لیے وہیل چیئر کی قیمت 55سو سے 65 سو اور 8 ہزار روپے پر جا پہنچی ہے ۔ تفصیل کے مطابق ڈالر کی بڑھتی قیمت نے عام عوام کے استعمال کی چیزوں کی قیمتوں کو آسمان پر پہنچا نے کے بعد شعبہ صحت اور آلات جراحی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ آپریشن میں استعمال ہونے والے گلووز کی قیمت 300 سے 450 روپے پر جا پہنچی ہے جبکہ آرتھوپیڈیک کے سامان میں بھی 30 سے 40 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔اسی طرح شوگر میٹربارہ سو سے 16 سو پر جا پہنچا جبکہ بلڈ پریشر میٹر کی قیمت 2500 سے 3 ہزار پر جا پہنچی ہے ۔ علاؤہ ازیں ڈایلسز کے مریضوں کے لیے استعمال ہونے والی فیسٹولہ نیڈلز کی قیمتوں میں بھی تیس روپے اضافہ ہوگیا ہے ۔ شہریوں اور مریضوں نے اس ساری صورتحال پر بے بسی کا اظہار کرتے ہویے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کے ڈالر کی اونچی آران کو کنٹرول کیا جایے تاکہ انکے استعمال کی چیزوں مین کمی واقع ہو سکے ۔ وہیل چیئر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ عام وہیل چیئر کی قیمت30 فیصد بڑھ کر 10 ہزار ہوگئی، ڈاکٹرز کی سٹیتھوسکوپ تک کی قیمتیں بڑھ گئیں، ایک ماہ میں میڈیکل اور سرجیک آلات کی قیمتوں میں بھی 30 فیصد اضافہ ہوا۔