صنعا ( نیٹ نیوز ) یمن کے جنوبی صوبے الضالع میں روز یمنی فوج کے ساتھ جھڑ پ اور فضا ئی حملوں میں حوثی ملیشیا کے 23 ارکان مارے گئے جن میں ایک اہم کمانڈر ابو شریف بھی شامل ہے ۔ جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا جب حوثی ملیشیا کے ارکان نے قعطبہ ضلع میں غلق اور شخب کے محاذوں پر سرکاری فوج کے ٹھکانوں کی جانب دراندازی کی کوشش کی۔ جھڑپ میں 13حو ثی مارے گئے ۔ صعدہ صوبے میں عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں 10 حوثی باغی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔