صنعا(نیٹ نیوز) یمن میں حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان شدید لڑائی ہوئی جس میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ۔یمن کے ساحلی علاقے الحدیدہ میں سرکاری فورسز اور حوثی باغیوں میں گھمسان کا رن پڑا، فریقین نے ایک دوسرے پر شدید حملے کئے ۔ لڑائی کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہو گئے ۔خبر ایجنسی کے مطابق ایک ہفتے سے جاری جھڑپوں میں ایک سو پچاس سے زائد فوجی اور جنگجو مارے جا چکے ہیں، دوسری طرف حوثی ملیشیا کی تیل کی بلیک مارکیٹنگ کے باعث صنعا میں پٹرول پمپوں پر لوگوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔