صنعاء (این این آئی، آ ئی این پی )یمنی فوج نے جنوبی صوبے الحدیدہ میں واقع ضلع الدریہمی کو حوثی ملیشیا کے خلاف شدید لڑائی کے بعد مکمل طور پر آزاد کرا لیا جبکہ اس دوران 100جنگجو ئوں کو گر فتار کر لیا گیا ہے ۔ حوثیوں نے سرنگیں کھود کر الصلیف بندرگاہ کی ناکہ بندی کردی ۔ عرب اتحاد نے یمن میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے الزامات مسترد کردئیے ۔