صنعاء (این این آئی،آن لائن ، صباح نیوز )یمن کی سرکاری فوج نے جنوبی علاقے الضالع میں حوثیوں کے آخری ٹھکانے دمت میں ایک کارروائی کے دوران29 باغیوں کو ہلاک اور 17گرفتار کرلیا ۔ دمت میں حوثی باغیوں کا فیلڈ کمانڈر ھشام الغربانی اپنے کئی ساتھیوں سمیت ما ر ا گیا۔ اسی علاقے میں ایک کارروائی کے دوران حوثیوں کا کرنل عبدالواحد عبداﷲ اور بعض دوسرے گرفتار کر لئے گئے ۔ دمت میں سرکاری فوج نے ایک کارروائی کے دوران متعدد فیلڈ کمانڈروں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ساتھ 17 کو حراست میں لے لیا ۔یمن کی مسلح افواج کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ بتایا گیا کہ دمت میں حوثی باغیوں نے الحقب اور اس کے اطراف میں پھیلے پہاڑوں میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر فوج نے جوابی کارروائی کردی۔ باغی اپنی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے اور 17پکڑ لئے گئے ۔یمنی فوج کے مطابق حوثی باغیوں کا ایک گروپ اسی علاقے میں حید کنہ میں اندازی کی کوشش کے دوران پکڑ لیا گیا۔ گرفتار ہونے والے جنگجوئوں کی تعداد 17بتائی جاتی ہے ۔ ادھر یمن میں حوثی باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے اب تک 160سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں عام شہری بھی شامل ہیں، جبکہ فوجی اہلکاروں کو بھی جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑ۔