صنعا(نیٹ نیوز)یمن میں سعودی فوجی اتحاد نے صنعا میں فضائی حملے کئے ،ائیر بس کو بھی نشانہ بنایا گیا ،فوجی سکول پر بمباری سے 70گھوڑے ہلاک جبکہ 30زخمی ہوگئے ۔مقامی افراد کے مطابق صدارتی محل، ایک فوجی سکول اور صنعا ایئرپورٹ کے قریب ایک ایئر بس کو نشانہ بنایا گیا اور شہر بھر میں بہت زوردار دھماکا سنا گیا،حوثی باغیوں کے نشریاتی ادارے المسیرہ نیوز نے کہا کہ فوجی سکول پر کیے گئے فضائی حملے سے 70 گھوڑے ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوگئے ،فوجی اتحاد کے حکام نے ایک تفصیلی بیان میں کہا کہ انہوں نے باغیوں کے زیر قبضہ فوجی اہداف کا تباہ کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کیا ہے تاہم انہوں نے مزید وضاحت نہیں کی،حکام کا کہنا تھا کہ باغیوں کے زیر اثر صنعا میں 12 سے زائد فضائی حملے کیے گئے جس میں دارالحکومت کے شمال میں ایک فوجی اکیڈمی پر 6 حملے اور صنعا کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اندر ایک فوجی ایئر بیس پر 4 حملے شامل ہیں،اس کے علاوہ شمال مشرقی صوبے ارمان میں بھی فضائی حملے رپورٹ ہوئے ،ادھر یمن کے لیے اقوامِ متحدہ کے خصوصی مندوب مارٹن گرفتھس نے مارب میں لڑائی میں شدت آنے اور باغیوں کے سعدی عرب پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔