کولمبو(سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر ٹرینٹ بولٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کی 250 وکٹیں مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے کیوی بائولر بن گئے ہیں، انہوں نے سری لنکا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 3 وکٹیں لیکر یہ کارنامہ انجام دیا۔نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں سر رچرڈ ہیڈلی 431 وکٹیں لیکر پہلے اور ڈینل ویٹوری 361 وکٹیں لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔