کراچی(سپورٹس ڈیسک)سابق آسٹریلین بیٹسمین ڈین جونز نے پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ابھرتے ہوئے باصلاحیت کھلاڑیوں کیلئے کچھ زیادہ مواقع نہیں ہیں اور انہیں ایسا لگتا ہے کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور ان کے مشیروں کا فلسفہ ہی نہیں بلکہ آئیڈیاز بھی ان سے یکسر مختلف ہیں۔انہوں نے اپنی یو ٹیوب ویڈیو میں پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمر خان جیسے باصلاحیت لیفٹ آرم اسپنر کو پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں مناسب مواقع نہیں مل پاتے جو دو ہزار اٹھارہ میں اس طرز کی کرکٹ کا آغاز کرنے کیلئے باوجود محض تین میچوں میں شرکت کر سکاجسے مضحکہ خیز بات ہی کہا جا سکتا ہے ۔