لاہور(سپیشل رپورٹر )کوٹ لکھپت جیل کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے ٹرین روکنے کے مقدمے میں پولیس نے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج سے نشاندہی کے بعد گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں رائے لیاقت، شفقت حسین اور ندیم شامل ہیں۔کوٹ لکھپت پولیس نے دو روز قبل ٹرین روکنے پر 250نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا،مقدمہ 16ایم پی او سمیت دیگر دفعات کے تحت پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ملزمان نے کراچی سے آنے والی ٹرین کو کوٹ لکھپت کے علاقے میں روکے رکھا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر سینئر لیگی رہنما شفقت حسین کوچھاپہ مار کر گھرسے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاریاں، چھاپے