ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایک خود مختار ریاست ہے اور ہم کسی کو مملکت کا گھیرائو کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ ایران پوری دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا پشتی بان ہے ۔ ہماری عدلیہ پرتنقید کا سلسلہ بند کیا جائے ۔