واشنگٹن ( سپورٹس ڈیسک ) برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کو سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں اپنے بڑے بھائی جمی مرے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ہفتہ کو امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں جمی مرے اور نیل سکپ سکی پر مشتمل برطانوی جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے برطانیہ کے اینڈی مرے اور ان کے سپینش جوڑی دار فلورین لوپز کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 6-7، 7-5 اور 10-4 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ اپنی ہار پر تبصرہ کرتے ہوئے اینڈی مرے نے کہا کہ بھائی کے ہاتھوں شکست ان کی زندگی کا خوشگوار تجربہ ہے ۔