لاہور ( جنرل رپورٹر ) ینگ نرسز ایسوسی ایشن پنجاب نے میو ہسپتال لاہور کے کورونا آئسولیشن میں کام کرنے والی سٹاف نرسز کو انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی کٹس فراہم نہ کرنے پر تشویش کا اظہارکیا ہے ،وائے این اے نے کہا ہے کہ سٹاف نرس رضیہ ،جو کورونا آئسولیشن میں کورونا کے شبہ میں داخل ہیں ان کو کورونا کے ٹیسٹ کی رپورٹس کئی دنوں سے سیمپل لیئے جانے کے باوجود نہیں دی جا رہی ہیں اگر سٹاف نرسز کو کچھ ہوا تو قتل کے مقدمے ہسپتال انتظامیہ پر درج کروائے جائیں گے ۔