کوئٹہ،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،سپیشل رپورٹر) گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی مستعفی ہوگئے ، صدر مملکت نے سید ظہور آغا کو گورنر بلوچستان مقرر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی نے بدھ کو استعفیٰ صدر مملکت کو ارسال کردیا، گورنر بلوچستان نے استعفیٰ لیٹر پیڈ پرسبز سیاہی والے قلم سے لکھ کر صدر مملکت کو ارسال کیا ۔دریں اثنا صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سید ظہورآغا کو گورنر بلوچستان مقرر کردیا، سید ظہور آغا کا تعلق تحریک انصاف سے ہے وہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے دیرینہ رفیق ہیں جو پارٹی کے مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں، سید ظہورآغا پیشے کے لحاظ سے کاروباری شخصیت ہیں۔دریں اثنا امان اﷲ بھی املا کے کچے نکلے ،استعفیٰ میں بلوچستان اور ٹوڈے کے الفاظ کے غلط سپیلنگ لکھ ڈالے ۔