ننکانہ صاحب (ڈسٹرکٹ ر پورٹر) ڈینگی کا خاتمہ کرنے کے لیے ضلع بھر کے محکموں کو آگے بڑھنا ہو گا۔ سول سوسائٹی میں شعور پیدا کرنا ضروری ہے ۔ طلباء طالبات کو چاہیے کہ وہ اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی کا خصوصی انتظام کریں۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی کے دوران کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر اقبال حسین وٹو نے کہا کہ ڈینگی لاروے کی افزائش کھڑے اور صاف پانی میں ہوتی ہے ۔ ہمیں اپنے گھر محلے ، دفتر اور کام کی جگہ پر صفائی کے خصوصی انتظامات کرنے چاہییں۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے بنیادی مراکز صحت ریحان والہ اور موڑکھنڈا کے اچانک دورے کے دوران کیا ڈپٹی کمشنرراجہ منصور احمد نے بنیادی مراکز صحت میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات ہونے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر اقبال حسین وٹو کو فوری طور پر ایکشن لینے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔