لاہور(جنرل رپورٹر)ڈینگی سے آگاہی کے لئے سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پرائیویٹ ہسپتالوں کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا ،سپیشل سیکرٹری شکیل احمد نے اجلاس صدارت کی،لاہور کے پرائیوٹ ہسپتالوں کی انتظامیہ کیساتھ اجلاس میں ڈاکٹر مشتاق احمد سلہریا، چیئرمین ہیلتھ کئیر کمیشن و دیگر افسران نے شرکت کی، سپیشل سیکریٹری شکیل احمد نے دوران اجلاس پرائیویٹ ہسپتالوں کی ذمہ داریوں بارے آگاہی دی۔