نیویارک سٹی (سپورٹس ڈیسک) سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن کا آغازکل سے ہو گا۔ نوویک جوکووچ مینز سنگلز اور نائومی اوساکا ویمنز سنگلز میں اعزازات کا دفاع کریں گی۔ 8 ستمبر تک جاری رہنے والے میگا ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور مردوخواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گے ۔سربین سٹار اور عالمی نمبر ایک جوکووچ کو مینز اور جاپان کی سٹار کھلاڑی نائومی اوساکا کو ویمنز سنگلز ایونٹس کیلئے ٹاپ سیڈ رکھا گیا ہے ۔اعلان کردہ ڈراز کے تحت جوکووچ سپینش حریف روبرٹو بائنا کے خلاف مہم کا آغاز کریں گے ۔