لاہور (کلچرل رپورٹر) یو ایف سی جم اور جے ایس بینک کے درمیان معاہدہ ہو گیا امریکن ٹیکنالوجی پر مبنی یو ایف سی جم اور جے ایس بینک کے درمیان معاہدہ ہوگیا۔کارپورٹ معاہدہ سائن ہونے کی تقریب گلبرگ میں منعقد کی گئی جس میں جے ایس بینک کے کارپوریٹ الاینس عمیر شیخ۔ یو ایف سی جم پاکستان کے سی ای او راو شہزاد نواز سمیت کرکٹر محمد حفیظ ،عمران نذیر اور لالی وڈ سٹار اداکار معمر رانا نے شرکت کی۔