لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے موقع پر نیوزی لینڈ کرکٹ کو 2 اضافی ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کی پیش کش کردی ۔ نیوزی لینڈ 18 سال میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گا جہاں وہ تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گا ۔ چونکہ یہ سیریز متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل ہوگی اس لیے پی سی بی نے نیوزی لینڈ کو 3 کی بجائے 5 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کی پیش کش کی ہے ۔پی سی بی کا اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیش نظر نیوزی لینڈ کو ٹی 20 میچوں کی تعداد بڑھانے کی پیش کش کی ہے ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے رواں سال ستمبر، اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے ۔