بیجنگ(ویب ڈیسک) چین میں دو بچے ویڈیو گیم کے کرداروں کی طرح چھت سے کود گئے کیونکہ اس ویڈیو گیم کے کردار گرنے کے بعد بھی دوبارہ زندہ ہوجاتے ہیں۔ اس کے بعد والدین نے ویڈیو گیم کمپنی پر مقدمہ قائم کردیا ہے ۔9 اور 11 برس کے دو لڑکے منی ورلڈ اور گیم آف پیس کھیلتے ہوئے اپنی بلڈنگ سے چھلانگ لگانے کے بعد اس وقت شدید زخمی ہیں۔ وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس گیم کو کھیل رہے تھے ۔ اس کے بعد والدین نے چینی گیم کمپنی ٹینسنٹ پر مقدمہ کردیا ہے۔