اسلام آباد، ملتان(این این آئی)مولانا محمد حنیف جالندھری کی سربراہی میں تمام مکاتب فکر کے علما نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، علما کرام نے وزیرخارجہ سے مطالبہ کیا کہ قادیانیوں کی طرف سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی کردار کشی مہم شروع کی گئی، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کی طرف سے قادیانی پروپیگنڈے اورجھوٹ پر مبنی رپورٹ تیار کرا کر ایک مرتبہ پھر قادیانی کیس کو اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق میں لے جایا گیا اور بدقسمتی سے کونسل کے اجلاس کے 41 ویں سیشن کے ایجنڈہ آئٹم کے طور پر اسے بحث کے لیے منظور بھی کر لیا گیا جس پر ملک بھر میں سخت اضطراب پایا جاتا ہے ، اس معاملے کا سرکاری طور پردفاع کیا جائے ، قادیانیت کا معاملہ 1974 کے بعد صرف ایک مذہبی معاملہ نہیں بلکہ پاکستان کا آئینی معاملہ بھی بن گیا ہے ، اس لیے پاکستان سرکاری طور پراس کیس کی پیروی کرے ، علماء کرام نے وزیر خارجہ کو یاد دلایا کہ1988 میں قادیانیوں نے جھوٹ پر مبنی کیس اقوام متحدہ میں لے جانے کی کوشش کی تھی جسے ضیاء الحق شہید کی جانب سے سرکاری وفد بھیج کر ناکام بنایا گیا۔