مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز) یہودیو ں نے پھر قبلہ اول پر دھاوا بول دیا بیحرمتی کی ۔قابض صہیونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں قلندیہ اور بیت اکسا کی فوجی گزرگاہیں بند کر دیں اور فلسطینی گاڑیوں اور شہریوں کی نقل وحرکت کو روک دیا،یہودی شرپسندوں نے زیتون کے ایک ہزار درخت نذرآتش کردئیے ، شہریوں نے فلسطینی نوجوان عامر کے قتل کو اسرائیلی فوج کی کھلی دہشت گردی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف فلسطینی مزاحمتی قوتوں کو جوابی کارروائی اور بدلہ لینے کا حق ہے ۔حماس نے سوڈانی حکومت کی طرف سے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔