مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں 114یہودیوں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔اسرائیلی جیل میں قید دو سگے بھائی اسیری کے 29ویں سال میں داخل ہوگئے۔اسرائیلی جیل میں 5 قیدی شدید بیمار ہیں۔اسرائیلی فوج نے جیولر کے 40لاکھ ڈالر لوٹ لئے ۔حماس کے وفد نے لبنان میں متعین وینز ویلا کے سفیر سے ملاقات کی ۔سوشل میڈیا پر فلسطینیوں کے خلاف نفرت انگیزی کا طوفان بد تمیزی ہے ایک منٹ میں ایک نفرت آمیز پوسٹ سامنے آنے لگی۔ 2سال میں اسرائیلی فوج نے احتجاج کرنے والے 19 فلسطینیوں کو تشدد اور حملوں سے بینائی سے محروم کردیا۔ جرمنی نے کہا ہے کہ یہودی آباد کاری روکی جائے۔