انقرہ(نیٹ نیوز)ترک صدر رجب طیب ا ردوان نے یورپی اقوام سے کہا ہے کہ وہ جنگ زدہ ملک لیبیا میں امن قائم کرنے کے انقرہ حکومت کے فوجی اقدامات کی حمایت کریں۔ ترکی نے حال ہی میں لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کو فوجی امداد و حمایت کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ ترک صدر کا یہ بیان میں جرمن دارالحکومت برلن اتوار سے شروع ہونے والی اُس کانفرنس سے قبل آیا ہے ، جو لیبیا میں امن کے قیام کے لیے منعقد کی جا رہی ہے ۔ اس میٹنگ میں جرمنی اور اقوام متحدہ اس شمالی افریقی ملک کے متحارب گروپوں پر زور دیں گے کہ وہ جنگی کارروائیوں کو ترک کر کے امن قائم کریں تا کہ تعمیر نو کے سلسلے کا آغاز ہو سکے ۔