لاہور (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہاہے کہ کشمیریوں پر ایک ایک دن قیامت کا گزر رہاہے مگر ہمارے حکمران زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے ۔ آخری گولی تک لڑنے اور آخری حد تک جانے کی باتیں کرنے والے پہلا قدم اٹھانے کو تیار نہیں ، آخری گولی چلانے کی نوبت تو اس وقت آئے گی جب پہلی گولی چلے گی ۔