لندن (سپورٹس ڈیسک)یورو کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ ڈنمارک کو 2-1 سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا، میچ کا فیصلہ اضافی وقت کے کھیل میں ہوا۔ انگلینڈ کا فیصلہ کن گول کپتان ہیری کین نے پنالٹی کک پر کیا۔سیمی فائنل کو دیکھنے کیلئے 60 ہزار سے زائد شائقین موجود تھے ۔یورو کپ کا فائنل اتوار کو انگلینڈ اور اٹلی کے درمیان ویمبلے سٹیڈیم میں ہوگا جس میں ریکارڈ تعداد میں تماشائیوں کی آمد کی توقع ہے ۔