لندن(سپورٹس ڈیسک)یورو کپ کے سیمی فائنل میں اٹلی نے سپین کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس کی بنیاد پر ہوا۔لندن میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، ایک دوسرے کے گول پر کئی حملے کیے گئے مگر پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔دوسرے ہاف کے پندرہویں منٹ میں اٹلی کی جانب سے بیرارڈی ،کھیل ختم ہونے سے دس منٹ قبل سپین کے موراٹا نے گیند کو حریف ٹیم کے جال میں پہنچا کر مقابلہ برابر کردیا۔مقررہ وقت میں مقابلہ برابر رہا، میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر کیا گیا جس میں اٹلی نے چار اور سپین نے دو گول سکور کیے ۔