برسلز (این این آئی )یورپی کمیشن کی چیئرپرسن اروسولا وان ڈیر لائن نے عارضی ملازمین کیلئے 100 ارب یورو مختص کرنے کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا تسلیم کرنا پڑے گا بحران کے آغاز میں بہت سے لوگوں نے صرف اپنے قومی مسائل کے بارے میں سوچا تھا،اطالوی اخبارات کے ذریعہ شائع ہونے والے ایک مکتوب کرونا کی وبا پھیلنے پر یورپی یونین کے رد عمل میں تاخیر پر اٹلی سے معافی مانگی گئی ،میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی عہدیدار کی طرف سے اطالوی حکام کو بھیجے گئے مکتوب کا عنوان یہ تھا کہ ہم آپ سے معافی مانگتے ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔وان ڈیر لی نے اطالوی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج یورپ اٹلی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے لیکن ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا تھا۔وان ڈیر لائن نے کہا کہ ہمیں تسلیم کرنا پڑے گا کہ اس بحران کے آغاز میں جو مشترکہ یورپی ردعمل کی ضرورت کے نتیجے میں ہوا تھا بہت سے لوگوں نے صرف اپنے قومی مسائل کے بارے میں سوچا تھا۔انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام یورپی یونین کی جانب سے کرونا وبا سے متاثرہ ممالک بالخصوص اٹلی کی مدد کے اقدامات کے ساتھ کیا۔انہوں نے اعلان کیاکہ یورپی یونین جز وقتی ملازمین کی گرتی آمدنی کی تلافی کے لیے 100 ارب یورو مختص کرے گی۔