برسلز( اے ایف پی) یورپی یونین ٹریڈ کمشنر سیسلیا مالمسٹرام نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آٹو امپورٹس پر ٹیرف عائد کیا تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اس حوالے سے مالمسٹرام نے امریکی نمائندہ تجارت رابرٹ سے ملاقات کرکے عالمی معیشتوں کے درمیان کھل کر تجارت کرنے پر بات چیت کی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ معاہدہ ہونے کی ڈیڈ لائن نہیں دی جاسکتی۔واضح رہے کہ ٹرمپ اور یو رپی کمیشن صدر جین کلاؤڈ جنکر نے جولائی میں نئے ٹیرف روکنے پر اتفاق کیا تھا جبکہ مذاکرات جاری ہیں۔صحافیوں سے گفتگو کے دوران یورپی ٹریڈ کمیشنر کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ نے ٹیرف عائد کیا تو ان کے پاس بھی ٹیرف کی جوابی فہرست تیار ہے ۔