برسلز (اآن لائن) یورپی یونین کے بلاک سے باہر تجارتی منافع میں رواں سال جون کے دوران 8 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ مصنوعات کی برآمد کم ہونا ہے ،رواں سال بلاک کا تجارتی منافع 20.6 ارب یورو (22.8 ارب ڈالر) رہا جبکہ جون 2018 ء یہ 22.6 ارب یورو (25.1 ارب ڈالر) رہا تھا۔شنوا نیٹ کی یورپی بلاک کے محکمہ اعداد و شمار ( یورو سٹیٹ ) کے حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں سال جون کے دوران بلاک کا تجارتی منافع جون 2018 ء کے مقابلے میں 8 فیصد کم ہوگیا جس کی بڑی وجہ علاقی مصنوعات کی بیرونی ملکوں کو برآمد میں کمی ہے ، ماہ کے دوران بلاک سے دوسرے ملکوں کو برآمدات کا حجم 189.9 ارب یورو (210.8 ارب ڈالر ) رہا جوکہ جون 2018 ء کے مقابلے میں 4.7 فیصد کم ہی جبکہ درآمدات کا حجم گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.1 فیصد کمی کے ساتھ 169.3 ارب یورو رہا۔