بر سلز(این این آئی)یورپی یونین کے کاپی رائٹس قانون کو مزید سخت بنانے کے خلاف یونین کی 28 میں سے تقریباً 20 رکن ریاستوں میں بڑے احتجاجی مظاہرے کیے گئے اس مسودہ قانون پر رائے شماری کل منگل کو ہو گی۔ قوی امکان ہے کہ ارکان پارلیمنٹ اکثریتی رائے سے اس نئے قانون کی منظوری دے دیں گے یورپی یونین کے کاپی رائٹس قانون کو مزید سخت بنانے کے خلاف یونین کی 28 میں سے تقریباً بیس رکن ریاستوں میں بڑے احتجاجی مظاہرے کیے گئے ، ان ملکوں میں جرمنی، آسٹریا، پولینڈ شامل ہیں۔