اسلام آباد،لاہور (وقائع نگار خصوصی،نمائندہ خصوصی سے ) وفاقی حکومت نے سیکرٹری توانائی عرفان علی کو ہٹاتے ہوئے عمر رسو ل کو سیکرٹری توانائی اور یوسف نسیم کھوکھر کو سیکرٹری داخلہ تعینات کر دیا اورعرفان الٰہی کو اسٹیبلشمنٹڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جبکہ سپیشل سیکرٹری صالح احمد فاروقی کو سیکرٹری تجارت تعینات کر دیا گیا۔دوسری طرف حکومت پنجاب نے جنوبی پنجاب کیلئے تقرریاں کردیں ،نوٹیفکیشن کے مطابق زاہد اختر زمان سیکرٹری اری گیشن کو تبدیل کر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ،انعام غنی کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا جو آج سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے جس کے سبب ملتان میں پولیس بیوروکریسی اور بہاولپور میں سول بیوروکریسی کاسیٹ اپ قائم ہو جائے گا،علاوہ ازیں کیپٹن (ر) سیف انجم کمشنر لاہور ڈویژن کو تبدیل کر کے سیکرٹری اری گیشن تعینات کر نے کے علاوہ دانش افضال ڈپٹی کمشنر لاہور کو کمشنر لاہور ڈویژن کی اضافہ ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔دریں اثنا سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عارف ضیائایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) مظفر گڑھ کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا نے اورعمران شمس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) قصور کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) مظفر گڑھ تعینات کر دیا گیا ۔
یوسف کھوکھر وفاقی سیکرٹری داخلہ، زاہد زمان ایڈیشنل سی ایس، انعام غنی ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب تعینات
بدھ 01 جولائی 2020ء
اسلام آباد،لاہور (وقائع نگار خصوصی،نمائندہ خصوصی سے ) وفاقی حکومت نے سیکرٹری توانائی عرفان علی کو ہٹاتے ہوئے عمر رسو ل کو سیکرٹری توانائی اور یوسف نسیم کھوکھر کو سیکرٹری داخلہ تعینات کر دیا اورعرفان الٰہی کو اسٹیبلشمنٹڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جبکہ سپیشل سیکرٹری صالح احمد فاروقی کو سیکرٹری تجارت تعینات کر دیا گیا۔دوسری طرف حکومت پنجاب نے جنوبی پنجاب کیلئے تقرریاں کردیں ،نوٹیفکیشن کے مطابق زاہد اختر زمان سیکرٹری اری گیشن کو تبدیل کر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ،انعام غنی کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا جو آج سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے جس کے سبب ملتان میں پولیس بیوروکریسی اور بہاولپور میں سول بیوروکریسی کاسیٹ اپ قائم ہو جائے گا،علاوہ ازیں کیپٹن (ر) سیف انجم کمشنر لاہور ڈویژن کو تبدیل کر کے سیکرٹری اری گیشن تعینات کر نے کے علاوہ دانش افضال ڈپٹی کمشنر لاہور کو کمشنر لاہور ڈویژن کی اضافہ ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔دریں اثنا سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عارف ضیائایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) مظفر گڑھ کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا نے اورعمران شمس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) قصور کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) مظفر گڑھ تعینات کر دیا گیا ۔
آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں بدھ 01 جولائی 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں