ملتان (سپیشل رپورٹر) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وفد کے ہمراہ کمبوڈیا کے وزیر اعظم سن سنگ سے ملاقات کی۔ وفد میں رکن صوبائی اسمبلی حنا بٹ ، علی حیدر گیلانی اور پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کنڈی شامل تھے ۔ ملاقات میں یوسف گیلانی اور کمبوڈین وزیراعظم کے درمیان دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گیلانی نے کمبوڈین وزیراعظم کو ایشیا پیسیفک کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی ۔واضح رہے کہ یوسف گیلانی ان دنوں کمبوڈیا میں جاری ایشیا پیسیفک کانفرنس میں شرکت کیلئے کمبوڈیا میں موجود ہیں ۔