لاہور(پ ر) عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر العجم بوائے سکائوٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن برائے معذوراں کے زیر اہتمام خصوصی تقریب الحمرا کلچرل کمپلیکس ہال نمبر 1 قذافی سٹیڈیم فیروز پور رپر منعقد ہوئی۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیر پنجاب برائے ہائوسنگ میاں محمود الرشید ،صوبائی وزیر سوشل ویلفئیر اجمل چیمہ، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یا سمین راشد ، صوبائی سیکرٹری پنجاب بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن محمد طارق قریشی، راحت علی جعفری، سلیم احمد عالی ، مقصود احمد چغتائی، ڈاکٹر منیب ، محمد جاوید ، قاری ضیا الحق ، چوہدری مقصود ، فہمیدہ بانو،اساتذہ ، گونگے ، بہرے ، نابینا ، جسمانی معذور اور اسکائوٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر ممتاز گلوکار طارق محمود، محمد مظفر، خصوصی افراد، ریڈیو ٹی وی فنکار نے پر فارم کیا اور پنی مدوبھری آواز سے محفل لوٹ لی۔ مقررین نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے ۔ ہمیں ایسے افراد کی اخلاقی اور مالی مدد کرنا چاہیے ۔کمپیئرنگ کے فرائض محمد جاوید ،مقصود چغتائی اور محمد جابر نے ادا کیے جبکہ خطبۂ استقبالیہ میں سلیم عالی نے کہا کہ تنظیم پچھلے بتالیس سال سے اپنی مدد آپ کے تحت معذور افراد کو ہنر مند بنا کر کار آمد شہری بنا رہی ہے ۔