کراچی (کلچرل رپورٹر ) معروف گلوکار ونوحہ خواں کامران جعفری حضرت علی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کے یوم شہادت کے موقع پر نیا نوحہ ریلیز کریں گے ۔ آڈیو وڈیو کلام کو اجر رسالت کمپنی کے بینر تلے ریلیز کیاجائے گا جبکہ آواز کامران جعفری کی ہے ۔ کامران جعفری کا کہنا تھا کہ رمضان کا مقدس مہینہ جہاں ہمیں صبر استقامت، ہمدردی، ایثارو قربانی کا درس دیتا ہے وہاں حق پر ڈٹ جانے کا بھی درس ملتا ہے ۔ رمضان المبارک میں حضرت علیؓ کی شہادت سے ہمیں قربانی کا بہترین درس ملتا ہے ۔ مولود کعبہ کی شہادت کی مناسبت سے نگر نگر مجالس اور محافل کا انعقاد کیاجاتا ہے ۔ اسی مناسبت سے میں نے اپنا نیا نوحہ تیار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ حضرت علی ؓکا یوم شہادت 21 رمضان المبارک کو عقیدت واحترام سے منایا جاتاہے ۔