لاہور(عمران راج)23 مارچ یوم پاکستان شوبز ستاروں نے اپنے پیغامات میں کہا کہ یوم پاکستان پر کرونا وائرس سے لڑنے کا عزم کرتے ہیں ،اس موقع پر تمام پاکستانیوں کو ملکر اس موذی مرض سے ڈرنے کی بجائے ملکر مقابلہ کرنا ہوگا ۔معروف اداکار احسن خان نے 92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہرشہری ماسک کا استعمال یقینی بنائے ، عوام بار بار اپنے ہاتھوں کو دھونے کی عادت ڈالیں ۔ اداکار راشد محمود نے کہا کہ کرونا کیخلاف ہمیں ایک قوم بننا ہوگا۔ احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے ہمیں غریبوں کا خیال رکھنا ہوگا اور انکی مدد کرنا ہوگی۔ اداکارہ ماہرہ خان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سماجی فاصلہ ضروری ہے ، جتنا ہوسکے گھر میں رہیں، بھیڑ میں جانے سے گریز کریں ۔گلوکارہ حمیرا ارشد نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیس مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ہمیں سچا پاکستانی بنتے ہوئے ناجائز منافع خوری ختم کرنا ہوگی، مشکل گھڑی میں عوام کی مشکلات کو دور کرنا ہوگا۔ حکومت اور عوام کو ملکر اس وائرس کے خلاف لڑنا ہوگا ۔ لیجنڈ آف مولا جٹ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے کہا ہے کہ میری درخواست ہے کہ لوگ اپنے گھروں میں وقت گزار یں ۔گلوکارہ انیقہ علی نے بھی کرونا کیخلاف ملکر لڑنے کا ویڈیو پیغام دیا ہے ۔