اسلام آباد(نیٹ نیوز) بھارتی یوم آزادی پر پاکستان کی جانب سے یوم سیاہ کے طور پر منانے کی حمایت میں دنیا بھر سے 10 لاکھ سے زائد ٹویٹس کی گئیں۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ کی مہم 30 گھنٹے سے زائد وقت جاری رہی جبکہ اس مہم کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دنیا بھر کے تمام مذاہب، مکاتب فکر، رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے عوام نے اپنے پیغامات میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی حمایت کی۔ مہم کے دوران بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی حمایت میں ایک ملین سے زائد ٹویٹس کی گئیں جو کسی بھی مہم کے دوران کی جانے والی ٹویٹس میں نیا ریکارڈ ہے ۔ ٹوئٹر پر پاکستانیوں اور عالمی برادری نے کشمیر میں بھارت کے سیاہ چہرے کو پیش کیا۔