تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور یونان کے درمیان دفاع کے شعبے میں سب سے بڑے سمجھوتے پر دستخط ہوئے ہیں۔اسرائیلی اخبارکے مطابق دونوں ملکوں نے دفاعی خریداری کے سب سے بڑے سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں، اس ضمن میں یونان کی فضائیہ نے ایک سمجھوتا طے کیا ہے جس کی رو سے اسرائیلی کمپنی ایل بیٹ سسٹم یونان کی فضائیہ کیلئے ایک تربیتی مرکز چلائے گی۔ حالیہ سمجھوتے کی قیمت تقریبا 1.65 ارب ڈالر ہے ۔دوسری جانب اسرائیلی کمپنی ایل بیٹ کے مطابق وہ ایم 346ماڈل کا ایک نیا تربیتی طیارہ فراہم کرے گی۔ علاوہ ازیں یونانی فضائیہ کے لیے 20 برس تک مکمل تربیتی بیڑے کو برقرار رکھے گی۔ اس بیڑے میں ایم 346اورٹی 6ماڈل کے درجنوں طیارے شامل ہوں گے ۔