انقر ہ ( نیٹ نیوز ) ترک حکام نے ایسے 330غیرملکی تارکین وطن کو حراست میں لے لیا ہے ، جو یونانی جزیرے لیسبوس پہنچنے کی کوشش میں تھے ۔ ہفتے کی شام تک مغربی ترک صوبے چناق قلعے کے ایک ساحلی علاقے میں کئے گئے سات مختلف چھاپوں کے دوران ان مہاجرین کو تحویل میں لیا گیا۔ حراست میں لئے گئے مہاجرین کا تعلق افغانستان، شام، ایران اور عراق سے بتایا گیا ہے ۔ رواں برس دس اگست کو لیسبوس پہنچنے کی کوشش میں 700 مہاجرین کو گرفتار کیا گیا تھا۔