کرائسٹ چرچ( سپورٹس ڈیسک) ماضی کے عظیم بیٹسمین اور قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر نیوزی لینڈ میں موجود قومی کھلاڑیوں نے پیغامات کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے ۔ سابق کپتان سرفراز احمد ،شان مسعود ، سپنر یاسر شاہ ، اظہر علی اور شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ یونس خان ایک عظیم رول ماڈل ہیں۔