لاہور (پ ر )یونیسف کے تعاون ،محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے باہمی اشتراک سے گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول میں سیمینار کا انعقاد کیا جس کا مقصد سکولز میں طلبہ کوصفائی اور اخلاقی اقدار سے متعلق آگاہ کرنا تھا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرایلیمنٹری میل ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرایلیمنٹری فی میل نے سیمینار کی صدارت کی ۔سیمینار میں 370سکولز کے سربراہان نے شرکت کی ۔ اس مہم کے ابتدائی مرحلے میں 370سکولزکی دیواروں پر اصلاحی پیغامات کی چھپائی کی جائے گی اس کے بعد مرحلہ وار 10اضلاع کے 2046سکولز میں بھی یہ مہم چلائی جائے گی ۔اس تقریب کا اہتمام چیف ایگزیکٹوآفیسر ایجوکیشن اتھارٹی لاہور پرویز اختر نے کیا ۔جس میں ڈاریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شہناز نعیم نے شرکت کی اور سموگ پر آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے سامعین کو عملی طور پر ہاتھ دھونے کا درست طریقہ بتایا ۔ڈاکٹر عمران ، ڈاکٹر عالمگیر، ڈاکٹر شعابان ،ڈاکٹر عثمان غنی نے اساتذہ کوصحت اور صفائی کے اصولوں اورآگاہی مہم کی اہمیت کے بارے میں بتایا ۔